اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

بابری مسجد کا ایک اور دعویدار سامنے آ گیا

بابری مسجد کا ایک اور دعویدار سامنے آ گیا

لکھنؤ: ہندوستان کے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی اولاد میں شامل 42 سالہ یعقوب حبیب الدین طوسی نے ایودھیا میں بابری مسجد کی زمین پر ملکیت کا دعویٰ کر دیا۔ حیدر آباد کے رہائشی یعقوب حبیب الدین طوسی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہو چکا ہے کہ وہ بہادر شاہ ظفر کی چھٹی نسل سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بابری مسجد کی تولیت کے لئے اتر پردیش کے سنی سینٹر وقف بورڈ کو خط لکھا ہے اور 15 نومبر تک اس کا جواب مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کی طرف سے مذکورہ تاریخ تک جواب نہ ملنے کی صورت میں وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ وہ اس معاملہ پر پہلے بھی حیدر آباد کی سول کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں جس نے ان کے بہادر شاہ ظفر کی نسل میں سے ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ماضی میں بھی اتر پردیش کے سنی سینٹر وقف بورڈ سے بابری مسجد کی تولیت حوالے کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ بابری مسجد کو جنونی ہندوؤں نے دسمبر 1992 میں شہید کر دیا تھا۔

loading...