اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

کینیڈا کا مزید 10 لاکھ افراد کو شہریت دینے کا اعلان

کینیڈا کا مزید 10 لاکھ افراد کو شہریت دینے کا اعلان

اوٹاوا: کینیڈین حکومت نے مزید 10 لاکھ افراد کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے، اقدام کے تحت اس پیشکش سے دنیا بھر کے ممالک کی طرح پاکستانی بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی امیگریشن میں دنیا بھر کے لوگوں کے لئے مزید سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سہولت سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس اعلان کے تحت اگلے تین برس میں دس لاکھ لوگوں کو امیگریشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیر برائے امیگریشن احمد حسین کا کہنا ہے کہ اگلے تین برس میں ریٹائر ہو جانے والے کی وجہ یہ کمی ہو گی، جس کے تحت اگلے برس تین لاکھ دس ہزار، 2019ء میں تین لاکھ تیس ہزار اور 2020ء میں تین لاکھ چالیس ہزار افراد کو امیگریشن دی جائے گی اور دنیا بھر کے ممالک کی طرح پاکستانی بھی اس سے فائدہ اٹھا سکے گے۔ اگلے سال 3 لاکھ 10 ہزار، 2019 میں 3 لاکھ 30 ہزار اور 2020 میں 3 لاکھ 40 ہزار افراد کو کینیڈا میں بسانے کا ارادہ ہے۔ باصلاحیت اور ہنر مند افراد کی ضرورت پوری کرنے اور ملکی معیشت میں ہاتھ بٹانے کے لئے اس فیصلے کا اعلان کیا گیا۔

loading...