اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

دنیا کے کئی ممالک میں واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن

دنیا کے کئی ممالک میں واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہو گئیں جبکہ ٹوئٹر کے ملازم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا، کچھ دیر بعد ہی اس کو واپس بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہو گئیں۔ صارفین کو ایپ استعمال کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واٹس ایپ حکام نے واٹس ایپ کی عارضی بندش کا اعتراف کر لیا ہے۔ واٹس ایپ حکام کا کہنا تھا کہ تکنیکی خرابی کو دور کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں برس میں یہ تیسرا موقع ہے جب واٹس ایپ سروسز متاثر ہوئیں ہیں۔ دوسری جانب ٹوئٹر کے ملازم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا تاہم کچھ دیر بعد ہی اس کو واپس بحال کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اچانک سماجی رابطے کی سائٹ سے غائب ہو گیا اور جس نے بھی امریکی صدر کو اپنی ٹوئٹ میں ٹیگ کرنا چاہا اس کو پیغام ملا کہ ’’ہم معذرت خواہ ہیں لیکن یہ پیج موجود نہیں‘‘۔ لوگوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کرنے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کیا، ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری وضاحتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا اکاؤنٹ ٹوئٹر کے ہی ملازم نے بند کیا تھا اور اس کا کمپنی میں آخری دن تھا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا اکاؤنٹ 11 منٹ کے لیے بند ہوا جو بحال کر دیا گیا ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

loading...