اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستانی نژاد امریکی کاؤنٹی پولیس کا سربراہ مقرر

پاکستانی نژاد امریکی کاؤنٹی پولیس کا سربراہ مقرر

واشنگٹن: امریکی ریاست الی نوائے کی ایک کاؤنٹی میں پاکستانی نژاد امریکی شہری طلعت رشید نے پولیس اینڈ فائر کمشنر کے فرائض سنبھال لئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عہدے کا چارج سنبھالتے ہی طلعت رشید نے پولیس افسران کو مسلم کمیونٹی سے رابطہ بڑھانے اور ان کی روایات کے احترام کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو کمیونٹی سے قریبی تعلق پیدا کرنا ہو گا، تاکہ ان کے بارے میں لوگوں کو بہتر آگہی ملے اور پولیس کا حقیقی تاثر ابھرے کہ یہ دراصل عوام کی خدمت کا ادارہ ہے۔ پولیس افسران کے اجلاس میں، انہوں نے مسلمان شہریوں کی روایات کی نشاندہی کی۔ طلعت رشید نے کہا کہ ان کے گھروں میں داخل ہونے سے پہلے دروازے پر دستک دیں اور مساجد میں جوتوں سمیت داخل نہ ہوں، تاکہ مسلمان شہریوں میں بھی پولیس سے قریبی تعلق پیدا ہو۔ طلعت رشید نے اعتراف کیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے نتیجے میں مسلمانوں میں خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہے۔ کسی ممکنہ رد عمل کے پیش نظر انھوں نے اپنے علاقے میں مساجد کی سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ انھوں نے کمیونٹی کو مشورہ دیا کہ وہ آگے بڑھ کر معاشرتی امور میں حصہ لیں، تاکہ لوگوں کا یہ تاثر غلط ثابت ہو کہ مسلمان دہشت گرد ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پولیس کے محکمے میں سینکڑوں پاکستانی نڑاد امریکی خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں سے کئی ایک نے اپنی کارکردگی کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔

loading...