اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

رونالڈو مسلم جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے

رونالڈو مسلم جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے

ریاض: فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو سعودی جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے۔ دنیا کے مشہور ترین فٹبال کلب ریال میڈریڈ اور روایتی حریف بارسلونا میں مقابلہ کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا جس کے اثرات صرف اسٹیڈیم میں ہی نظر نہیں آتے بلکہ اس کے نتائج عمومی زندگی پر بھی پڑتے ہیں۔ مداح اپنی اپنی ٹیم کی فتح پر خوشیاں مناتے ہیں اور شکست خوردہ ٹیم کے شائق منہ چھپاتے نظر آتے ہیں لیکن کیا فٹبال کا جنون ازدواجی تعلقات کو بھی ختم کرنے کا سبب بنتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم حقیقت میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں رونالڈو کی جیت پر جشن منانا ایک شادی شدہ خاتون کو مہنگا پڑ گیا اور معاملہ علیحدگی تک جا پہنچا۔ سعودی میڈیا کے مطابق 20 سالہ عرب خاتون نے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریال میڈرڈ کی جیت پر خوشیاں منانے پر شوہر نے اس سے بدکلامی کی اور مارا پیٹا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میری تضحیک کی گئی جس پر وہ شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں اور خلع چاہتی ہیں۔

loading...