اشاعت کے باوقار 30 سال

تھرمل پاور پلانٹ دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی

تھرمل پاور پلانٹ دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی

نئی دہلی: بھارت کے شمالی علاقے میں قائم ایک تھرمل پاور پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار سنجے کھتری کا کہنا تھا کہ پلانٹ میں دھماکے کے بعد جلے ہوئے فضلے سے 60 سے زائد افراد متاثر بھی ہوئے۔ بھارتی حکام نے دھماکے میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال منتقل کیے جانے والے بیشتر زخمیوں کے جسم پر جلنے کے انتہائی شدید نوعیت کے زخم آئے حکام کے مطابق واقعہ اترپردیش میں انچاہار کے علاقے میں نصب پلانٹ میں نیا بوئلر لگائے جانے کے بعد پیش آیا۔ سنجے کھتری کا کہنا تھا کہ فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ وہ یہ معلومات بھی فراہم نہ کر سکے کہ دھماکے کے وقت پلانٹ میں موجود مزدور کی تعداد کیا تھی۔ امدادی کارروائیوں کے اختتام پر نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن نے پلانٹ میں دھماکے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں صنعتی حادثات ایک معمول ہے جہاں اکثر ہی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھا جاتا۔

loading...