اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

اسامہ بن لادن کے خاندان کی نئی ویڈیوز جاری

نیویارک: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے خاندان کی نئی حیران کن ویڈیوز جاری کر دی ہے جس میں ایبٹ آباد کے کمپاؤنڈ میں فلمائی گئی ان ویڈیوز میں بچوں کو کھیلتے، جھولا جھولتے دکھایا گیا ہے۔ جانوروں کے باڑے سمیت یہ تمام ویڈیوز سی آئی نے دو ہزار گیارہ کے آپریشن کے دوران ملنے والے کمپیوٹر سے حاصل کیں۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں خفیہ رہائش کے دوران ان کے اہل خانہ کی نجی مصروفیات کی نئی ویڈیوز جاری کی ہیں جس میں حمزہ بن لادن، سمیت دیگر بچوں پوتے پوتیوں کو کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گھر کے اندر اور باہر کی یہ ویڈیوز سی آئی اے نے ایبٹ آباد آپریشن کے دوران ملنے والے ان کے کمپیوٹر سے نکالی ہیں۔ ویڈیوز میں اسامہ کے خاندان کو بغیر کسی خوف کے نارمل زندگی گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں باڑے میں گائے، مرغیوں اور خرگوش سمیت دیگر جانور نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیوز میں بچوں کو غباروں کو نشانہ بناتے، سلائیڈز لیتے اور کھیلتے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک بچی بھی موجود ہے۔ ایک ویڈیو میں بدلتے موسم، بارش، برفباری اور آسمان پر پھیلی قوس و قزح کے رنگ بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے 2011 میں ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ میں آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔

loading...