اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے

پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترکہ ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اور امریکا نے مل کر کام کیا تو کیا فائدہ ہوا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترکہ ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اور امریکا نے مل کر کام کیا تو کیا فائدہ ہوا، پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اسلام آباد نے نہ صرف دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں بلکہ انہیں مار بھگایا، افغانستان میں امن کا حصول پاکستان اور امریکا کے مفاد میں ہے، قبائلی علاقوں میں امن لوٹ رہا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں واپس جا رہے ہیں اعزازچوہدری نے کہا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل موجود نہیں، افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان اور امریکا کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے جب کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل صرف افغانوں کے پاس ہے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل صرف مزاکرات سے ہیں اور امریکا، پاک بھارت مزاکرات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے جس سے خطے میں امن و استحکام کے ساتھ خوشحالی بھی آئے گی۔

loading...