اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکا ہمارے میزائلوں کی دسترس میں ہے

امریکا ہمارے میزائلوں کی دسترس میں ہے

تہران: ایرانی پاسدران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری کا کہنا ہے کہ امریکا کو ایران کے ساتھ جنگ کے بھیانک نتائج بھگتنا ہوں گے، واشنگٹن اقتصادی پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر تہران کو جھکانا چاہتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسے موثر جواب دیا جائے گا، ہمارے بیلسٹک میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت 2 ہزار کلومیٹر ہے جو امریکا کے کسی بھی حملے کا مو ثر جواب دینے کے لئے کافی ہے۔ محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کے انتہائی بھیانک نتائج ہوں گے اور شکست امریکا کا مقدر ہے، اس لئے امریکا اقتصادی پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر ایران کو جھکانا چاہتا ہے، لیکن پاسداران انقلاب امریکی پابندیوں کا سامنا کریں گے اور ہم ان پابندیوں کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ امریکا نے حال ہی میں ایران پر مبینہ دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتصادی پابندیوں میں اضافہ کیا ہے اور محمد علی جعفری سمیت دیگر چار سینئر افسران پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

loading...