اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

پاکستان پراپرٹی شو کا دبئی میں شاندار انعقاد

پاکستان پراپرٹی شو کا دبئی میں شاندار انعقاد

لاہور: زمین ڈا ٹ کام کی جانب سے دبئی میں پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ پراپرٹی کی اس نمائش میں دو روز میں 14ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ پاکستان پراپرٹی شو کا افتتاح دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بُٹی بن مجرن نے بطور مہمان خصوصی کیا۔ بعد ازاں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے مہمان خصوصی کو نمائش کا دورہ کروایا ۔ تقریب کے دوسرے روز شارجہ کے حکمراں خاندان سے شیخ عبد العزیز بن جمال القاسمی نے تقریب کو رونق بخشی جن کو زمین ڈاٹ کام کی انتظامیہ نے تقریب کی کامیابی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر جناب معظم احمد خان نے بھی اس تقریب میں خصوصی شرکت کی ، اِن کے ہمرا ہ پاکستانی سفارت خانے ابوظہبی کے کمرشل اتاشی کامران خان اور پاکستانی قونصل خانے دبئی کے کمرشل کاؤنسلر ڈاکٹر ناصر خان بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔انہوں نے زمین ڈاٹ کام کی اس کاوش کی تعریف کی جس کے ذریعے سے پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کو دنیا بھر کے سامنے متعارف کروایا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ بھی اس تقریب میں تشریف لائے۔
پاکستان پراپرٹی شو میں 50 سے زائد رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور ایجنسیز نے ملک بھر سے اپنی بہترین رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کی ۔اس پراپرٹی شو میں ہزاروں کی تعداد میں لیڈز بھی حاصل ہوئیں جس کی وجہ سے نمائش کنندگان خاصے خوش دکھائی دیے۔ نمائش کنندگان کی خوشی کی دوسری وجہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت تھی ۔
اس حوالے سے زمین ڈاٹ کا م کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام امور میں پاکستان کو اولین ترجیح دیتے ہیں ۔اُن کا کہنا تھا کہ میں تمام ذی وقار مہمانان گرامی ،نمائش کنندگان، شرکاء اور دیگر مہمانان کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے ہمارے سا تھ اس نمائش کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ 14ہزار افراد کی اس نمائش میں شرکت اس بات کی عکاسی ہے کہ آج بھی رئیل اسٹیٹ سیکٹر سمندر پار پاکستانیوں اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے امور کے حوالے سے بنیادی کردار ادا کرتا ہے ۔ اُ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان پراپرٹی شو میں اس بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہم پر اعتماد کا مظہر ہے کہ لوگ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم پر اعتماد کر تے ہیں۔ اُنہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ انشاء اللہ اگلے سال 2018ء میں زمین ڈاٹ کام اس سے بڑے شو کے ساتھ دبئی میں واپس آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پراپرٹی شو نے مُلک کی لگ بھگ 700 ارب ڈالر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پل کا کردار ادا کیا ہے ۔ سمندر پار مقیم پاکستانی ترسیلات زر کی مد میں 19.3 ارب ڈالرز بھیجتے ہیں۔ پاکستان پراپرٹی شو سے ترسیلات زر میں اضافہ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی جس سے ملکی خسارے کو کم کرنے میں مدد حاصل ہو گی ۔
دبئی کے سب سے زیادہ با اثر پراپرٹی پورٹل بیوت ڈاٹ کام کے سی ای او حیدر علی خان نے اس ضمن میں کہا کہ دبئی میں 15 لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں جن سے ملک کو سالانہ 4.33 ارب ڈالر کا ترسیل زر حاصل ہوتا ہے جب کہ یہ کل ترسیلات زر کا 22.367 فی صد ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ اس سارے کلیہ میں جس چیز کی کمی تھی وہ ایک ایسا قابل اعتماد پلیٹ فارم تھا جو کہ پاکستان میں لوگوں کو محفوظ سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کرتا، اس کمی کو پاکستان پراپرٹی شو نے مکمل کر دیا ہے ۔
پاکستان پراپرٹی شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کے سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ کی کمپنیاں ‘ پاکستان میں زمین ڈاٹ کام، متحدہ عرب امارات میں بیوت ڈاٹ کام اور بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی ڈاٹ کام اس خطے کی کئی ملین ڈالرز کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی مدد کر رہی ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے مکمل فائدہ
اُٹھائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ نے کامیابی سے اجتماعی اقتصادی ترقی کے حوالے سے ایک ایسا منفرد اور شاندار فریم ورک متعارف کروایا ہے جو دنیا کے دیگر خطوں کے لئے بھی رہنمائی کا باعث بنے گا۔ پاکستان پراپرٹی شو دیگر ممالک کے لئے ایک قابل تقلید نمونہ ہے ۔

loading...