اشاعت کے باوقار 30 سال

کرپشن سے دور دور تک تعلق نہیں ہے

کرپشن سے دور دور تک تعلق نہیں ہے

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اہلیہ کی کیمو تھراپی جاری ہے اور میں بوگس کیس بھگتنے جا رہا ہوں، یہ انتہائی بوگس، جھوٹا کیس ہے، کرپشن سے دور دور تک تعلق نہیں۔ بدھ کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی جیکنگ کے کیس میں 27 سال کی سزا سنائی گئی، موجودہ کیسز بھی اسی طرح کے کیسز ہیں، میں کیوں ہر دس سال بعد ملک چھوڑوں، آخر میں نے کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ضمیر بھی تو کوئی چیز ہے، میرے اندر بھی جذبات ہیں، اہلیہ کی کیمو تھراپی جاری ہے اور میں بوگس کیس بھگتنے جا رہا ہوں، یہ انتہائی بوگس، جھوٹا کیس ہے، کرپشن سے دور دور تک تعلق نہیں ہے، کوئی کک بیک نہیں، خزانے میں خورد برد نہیں، کسی ٹھیکے میں پیسا نہیں لیا۔

loading...