اشاعت کے باوقار 30 سال

کیٹ مڈلٹن کی ننھے بچوں کے ساتھ ویڈیو وائرل

کیٹ مڈلٹن کی ننھے بچوں کے ساتھ ویڈیو وائرل

لندن: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن لندن کے نیشنل ٹینس سینٹر جا پہنچیں جہاں انہوں نے ننھے بچوں کے ساتھ خوب ٹینس کھیلی۔ دلفریب مسکراہٹ اور بے انتہا خوبصورتی کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں۔ انہیں دنیا سے گزرے 20 برس گزر چکے ہیں لیکن ان کے چاہنے والوں میں آج بھی کمی نہیں آئی ہے۔ جتنی شہرت لیڈی ڈیانا کے حصے میں آئی برطانیہ کی کسی اور شہزادی نے اتنی شہرت حاصل نہیں کی۔ تاہم ان کی بہو اور شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ لیڈی ڈیانا کے بعد عوامی مقبولیت حاصل کرنے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون ہیں جو اپنے لباس، رکھ رکھاو اور رہن سہن سے کسی بھی طرح لیڈی ڈیانا سے کم نہیں۔ 35 سالہ کیٹ مڈلٹن لیڈی ڈیانا کی طرح فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور عوامی خدمت کرنا اپنی اولین ترجیح سمجتھی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے لندن میں نیشنل ٹینس سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود 5 سے 8 سال کے ننھے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ خوب ٹینس کھیلی۔ جب کہ وہاں موجود بچے بھی شہزادی کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش تھے اور ان کے ساتھ ٹینس کھیلتے ہوئے بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔

loading...