اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی انکم ٹیکس حکام نے سٹے بازی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

بھارتی انکم ٹیکس حکام نے سٹے بازی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

بنگلور: بھارتی انکم ٹیکس حکام نے کرکٹ بیٹنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا جو جدید آلات کی مدد سے منفی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھا۔ کئی مقامات پر چھاپوں کے بعد بھارتی انکم ٹیکس حکام نے غیر قانونی طور پر 100 کروڑ کی غیرقانونی رقم کی منتقلی کا سراغ لگا لیا، بیٹنگ ریکٹ گڑگاں میں رہائشی علاقے میں قائم تھا، اس کا انکشاف گوا میں گرفتار ہونے والے کیسینو آپریٹر سے تفتیش میں ہوا تھا۔ حکام نے ملکی طور پر تیار کردہ منی ٹیلیفون ایکسچینج برآمد کیے جو سوٹ کیسز میں فٹ کیے گئے تھے۔ انکم ٹیکس ذرائع کے مطابق ریکٹ نے بڑی رقمیں حوالے کے ذریعے آگے پہنچائی ہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بھارت نیوزی لینڈ سیریز پر شرطیں کس مقام پر لگائی جا رہی ہیں۔

loading...