اشاعت کے باوقار 30 سال

راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس منجمند

راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس منجمند

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس منجمند کر دئیے۔ ایف بی ار کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے 2015ء کا انکم ٹیکس واجب الادا تھا۔ راحت فتح علی خان پر 33 لاکھ 48 ہزار روپے واجب الادا تھے۔ ایف بی آر نے خفیہ ٹرانزیکشن کا سوراغ لگا کر راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کیا تھا۔ راحت فتح علی خان کے الفلاح بینک کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے ریکوری روک دی گئی ہے۔

loading...