اشاعت کے باوقار 30 سال

جسٹن بیبر نے اپنے مداح کو جیل کی ہوا کھلا دی

جسٹن بیبر نے اپنے مداح کو جیل کی ہوا کھلا دی

لندن : جسٹن بیبر کی ایک مداح میرابیلی اسٹیفانیا نے ایک ہفتہ میں گلوکار کے گھر میں تین بار داخل ہونے کی کوشش کی جس کی وجہ سے انہیں جیل کی سزا سنا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بیورلی ہل میں 10 سے 15 دن پہلے ہونے والے حادثے کا الزام سچ ثابت ہونے پر مداح، اسٹیفانیا کوآتھ دن کی سزا سنائی گئی۔ جج کا کہنا تھا کہ وہ آٹھ دن میں سے صرف چار دن کی سزا کاٹیں گی۔ جس کے بعد ان کا ایک سال تک امتحان لیا جائے گا اور انہیں یہ بھی حکم دیا گیا کے وہ گلوکار بیبر سے 100 گز دور رہیں گی۔ رپورٹ کے مطابق 40 سالہ مداح پچھلے ایک ہفتہ میں دو بار گلوکار کے گھر داخل ہونے کی کوشش کر چکی تھی جس کے ردعمل میں سیکیورٹی گارڈز نے انہیں ڈھونڈ نکالا اور گھر سے باہر پھینک دیا۔ اکتوبر 23 کی شام کو تیسری بار اسی خاتون نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جہاں انہیں بلآخر حراست میں لے لیا گیا۔

loading...