اشاعت کے باوقار 30 سال

شہزاد رائے اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر مقرر

شہزاد رائے اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر مقرر

کراچی: منشیات اور جرائم کے اقوام متحدہ کے ادارے نے پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کو خیر سگالی کا سفیر مقرر کر دیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق شہزاد رائے خیر سگالی سفیر کے طور پر منشیات اور جرائم کے خاتمے میں سپورٹ کریں گے جبکہ اس کے علاج میں بھی اہم کردار نبھائیں گے۔ یو این او ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بیان میں کہا کہ ایک گلوکار اور سماجی کارکن ہونے کی حیثیت سے شہزاد رائے نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ غیر قانونی منشیات کی روک تھام کے لیے بہترین کام انجام دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد رائے پاکستان کے کامیاب گلوکار ہیں اور وہ نوجوان نسل کے درمیان کافی مقبولیت رکھتے ہیں، ان کی صلاحیت سے یقیناً اقوام متحدہ کو مدد ملے گی۔ شہزاد رائے نے خیر سگالی سفیر مقرر ہونے کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیا اور ساتھ میں اقوام متحدہ کی شراکت کی تعریف بھی کی۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ میں خیر سگالی سفیر بننے سے قبل یو این او ڈی سی کے کام کو فالو کر رہا ہوں، وہ منشیات کی روک تھام، اس کے علاج، اور جرائم جیسی فیلڈز میں بہترین کام کر رہے ہیں، یہ سب میرے دل سے بہت قریب ہے، خاص کر تب جب بچوں کی صحت کا سوال ہو، میں پاکستان کے لئے قومی خیر سگالی سفیر بن کر اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

loading...