اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

دہری شہریت رکھنے پر آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم نا اہل

دہری شہریت رکھنے پر آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم نا اہل

سڈنی: آسٹریلوی عدالت نے نائب وزیر اعظم بارنبی جوئس کو دہری شہریت رکھنے پر نا اہل قرار دے دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ہائی کورٹ نے نائب وزیر اعظم بارنبی جوئس کے انتخاب کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دیا جب کہ عدالت نے دیگر 4 ارکان کے چناؤ کو بھی غلط قرار دیا۔ نا اہل نائب وزیر اعظم بارنبی جوئس کے پا س نیوزی لینڈ کی شہریت بھی تھی اور رواں سال جولائی میں ہونے والے انتخابات سے قبل انہوں نے اس کا ذکر نہیں کیا تھا۔ آسٹریلیا کے آئین کے مطابق دہری شہریت کے حامل افراد انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ نا اہلی کے بعد بارنبی جوئس کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتا ہے، ہم ایک شاندار جمہوریت میں رہتے ہیں جہاں ہمیں آزادیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بعض قدغنوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں عدالت کا ان کے غور و فکر پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آسٹریلیا میں جولائی کے بعد سے دہری شہریت کا معاملہ خاصا گرم ہے، اور اس کے بعد سے درجنوں ارکانِ اسمبلی اپنی پوزیشن واضح کر چکے ہیں۔ بارنبی جوئس کی نا اہلی کے بعد وزیر اعظم میلکولم ٹرن بل کی حکومت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ نا اہل بارنبی جوئس دہری شہریت کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کے بعد ضمنی انتخاب لڑ کر دوبارہ حکومت کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ان کی نا اہلی سے حکومت کو حاصل ایک نشست کی برتری ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد سے اسے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

loading...