اشاعت کے باوقار 30 سال

مریم نواز نے پیشی کے موقع پر جج کو راستے میں روک لیا

مریم نواز نے پیشی کے موقع پر جج کو راستے میں روک لیا

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزای مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیشی کے لئے آتے ہوئے جج کو راستے میں روک لیا۔ معزز جج کے ڈرائیور کی جانب سے ہارن دیئے جانے کے باوجود مریم نواز کے حکم پر ڈرائیور نے گاڑ ی کو روکے رکھا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعرات احتساب عدالت میں پیشی کے لئے آنے والی سیاسی شخصیات کی آمد کے د وران اس وقت سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں جب مریم نواز نے استقبال کے لئے آنے والے کارکنوں کو دیکھتے ہوئے ڈرائیور کو گاڑی روکنے کا حکم دیا جس پر مریم نواز کے ڈرائیور نے گاڑی روک لی جبکہ مریم نواز کی گاڑی کے پیچھے جوڈیشل کمپلیکس میں آنے والے معزز جج کے ڈرائیور کئی بار ہارن دیئے جانے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی آگے لے جانے کا اشارہ کرتے ہوئے معزز جج کی گاڑی کو گاڑیوں کے ہجوم سے نکال دیا۔

loading...