اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

پاکستانی سکواش پلیئر کے بال وجہ شہرت بن گئے

پاکستانی سکواش پلیئر کے بال وجہ شہرت بن گئے

اسلام آباد: بچوں اور بڑوں کے ساتھ سب نے معروف خاتون کریکٹر "رپینزل " کو تو دیکھا ہو گا جس کی شہرت دنیا بھر میں لمبے بالوں کی وجہ سے ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو پاکستانی "روپینزل" نے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ پاکستانی خاتون لمبے بالوں کے ساتھ سکواش میں بھی اہم مقام رکھتی ہے۔ ذہب کمال نے کھیل کے ساتھ لمبے بالوں کی وجہ سے پاکستان کا نام بلند کرنے کا منصوبہ ٹھان رکھا ہے۔ یوں تو کھلاڑیوں کی طرح طرح کے ہیئر اسٹائل تو آپ نے دیکھے ہوں گے۔ لیکن ہم آپ کو ملوا رہے ہیں اسکواش کی اس پلیئر سے، لمبے بال جس کی وجہ شہرت بن گئے۔ پانچ فٹ دو انچ لمبے بالوں والی ذہب کمال ورلڈ ریکارڈ بنانے کی خواہش مند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سکواش کھلاڑی ذہب کمال کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 2 انچ ہے۔ ذہب کمال کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کھیل کے ساتھ بالوں کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ذہب کمال کا کہنا ہے کہ وہ کبھی اپنے لمبے بالوں کو کٹوانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ بالوں کو لمبا کر نے کے لیے خاصی محنت کی ہے۔ جسے پل بھر میں ضائع نہیں کر سکتی۔

loading...