اشاعت کے باوقار 30 سال

جاوید کوڈو کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مالی امداد کی اپیل

جاوید کوڈو کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مالی امداد کی اپیل

لاہور: معروف کامیڈین جاوید کوڈو نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مالی امداد کی اپیل کردی۔جاوید کوڈو نے اپیل کی ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں ان کی مالی مشکلات کودورکرنے کے لیے اقدامات کریں۔ انھوں نے تمام عمر اپنی فنی صلاحیتوں کے بل پرلوگوں کو انٹرٹین کیا، لیکن آج وہ شدید مالی مشکلات سے دوچارہونے کے ساتھ بیماربھی ہیں۔کامیڈین نے کہا کہ بیماری کے باعث مالی مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جبکہ اسپتال میں زیرعلاج ہونے کی وجہ سے کسی قسم کی فنی سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لے رہا۔

loading...