اشاعت کے باوقار 30 سال

اسٹیفن ہاکنگ کا ڈاکٹریٹ کا تھیسس آن لائن

اسٹیفن ہاکنگ کا ڈاکٹریٹ کا تھیسس آن لائن

نیویارک: کیمبرج یونیورسٹی نے اسٹیفن ہاکنگ کے ڈاکٹریٹ کے تھیسس کو آن لائن کر دیا جس کے فوری بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے پڑھنے کے لیے ویب سائٹ کا رخ کیا اور ویب سائٹ آن لائن ٹریفک کنٹرول نہیں کر پائی اور کریش کر گئی۔ خیال رہے کہ معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے اپنے تھیسس 1966 میں صرف 24 سال کی عمر میں مکمل کیے تھے۔ کائنات کی توسیع کی خصوصیات پر لکھے گئے اسٹیفن ہاکنگ کے تھیسس میں کائنات کی تخلیق کے خیالات کا تصور پیش کیا گیا تھا جو سائنسدانوں میں بے حد مقبول ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسٹیفن ہاکنگ کے تھیسس کی آن لائن بہت زیادہ مانگ دیکھی جا رہی تھی جسے دیکھتے ہوئے پیر کے روز یونیورسٹی نے اسے ویب سائٹ پر مفت ڈان لوڈ کے لیے پیش کیا گیا، جس کے بعد اس کو پڑھنے والوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ویب سائٹ لوڈ برداشت نہیں کر سکی اور لوگوں کی یونیورسٹی کی ویب سائٹ تک رسائی بالکل نا ممکن ہو گئی۔اس حوالے سے معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ان کے تھیسس کی آن لائن رسائی کافی لوگوں کو آسمان کی طرف دیکھنے اور نظام کائنات کو سمجھنے کے لیے آسانی پیدا کر سکتی ہے۔

loading...