اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

بزم طارق عزیز کی ریکارڈنگ شروع کر دی گئی

بزم طارق عزیز کی ریکارڈنگ شروع کر دی گئی

لاہور : پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی کی خصوصی کوششوں سے پی ٹی وی کے معروف پروگرام "بزم طارق عزیز" کی ریکارڈنگ الحمرا ہال میں شروع کر دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے میزبان طارق عزیز کا شمار پی ٹی وی کے بانیوں میں ہوتا ہے اور انہیں پاکستان ٹیلی ویژن کی سب سے پہلی اناؤنسمنٹ کرنے کا بھی شرف حاصل ہے، پی ٹی وی سے ان کی اس قربت کی وجہ سے پروگرام "بزمِ طارق عزیز" کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ الحمرا ہال کے بڑے سیٹ میں ریکارڈنگ کی وجہ سے کمرشل میں بھی بہتری آئی ہے۔ گزشتہ روز "بزمِ طارق عزیز" کی ریکارڈنگ میں معروف گلوکار خالد بیگ او ر ابھرتی ہوئی گلوکارہ نغمانہ جعفری نے خوب رنگ جمایا۔ ان کے گانوں "یہ موسم یہ مست نظارے اور مغرور لیلہ" نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ معروف شاعرہ شاہدہ دلاور شاہ اور کرامت بخاری نے بیت بازی کے مقابلوں میں جج کی حیثیت سے حصہ لیا۔ سوالات کا درست جواب دینے والے حاضرین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ بیت بازی کے مقابلے میں اسلام آباد سے آئے طلبہ نے پچیس ہزار روپے کا انعام حاصل کیا۔ پروگرام "بزمِ طارق عزیز" کے ایگزیکٹو پروڈیوسر عابد حسین ہیں نے کہا کہ اس پروگرام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے پروڈیوسر قیصر عباس اور پروڈیوسر ارشد شوکت میرے ساتھ مل کر اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ بہت جلد یہ پروگرام ناظرین میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

loading...