اشاعت کے باوقار 30 سال

خاتون 18 مرتبہ اسقاط حمل کے بعد ماں بن گئی

خاتون 18 مرتبہ اسقاط حمل کے بعد ماں بن گئی

لندن: برطانیہ میں 48 سالہ لوئس کے گھر 18 اسقاط حمل کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ برطانیہ کے شہر سوینڈن سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ لوئس وارنفورڈ 18 مرتبہ اسقاط حمل کی اذیت سے گزرنے کے بعد آخرکار اولاد کی نعمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ لوئس وارنفورڈ کے جسم میں ایسے زہریلے خلیے پیدا ہو گئے تھے جو جنین کو نشوونما کے مراحل میں داخل ہونے کے بعد ختم کر دیتے تھے۔ لوئس کے شوہر مارک کا کہنا تھا کہ 80 ہزار پاؤنڈ علاج معالجے پر خرچ کرنے کے باوجود 20 سال کا عرصہ اذیت میں گزارا لیکن آخرکار میری بیوی امید سے ہوئی اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہمارا بیٹا ولیم پیدا ہوا۔ لوئس وارنفورڈ کا غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اولاد کی نعمت حاصل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، میں جتنی مرتبہ ناکام ہوئی اولاد کی خواہش اتنی ہی شدت سے میرے اندر جاگتی رہی اور یہ میری آخری کوشش تھی جس میں کامیاب ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسقاط حمل کے بعد عورت کی زندگی میں جو اندھیرا چھا جاتا ہے وہ لمحات ناقابل بیان ہیں لیکن تمام تکالیف کے بعد آخرکار میں ماں بن گئی اس سے بڑی خوشی میرے لئے کوئی اور نہیں ہو سکتی۔

loading...