اشاعت کے باوقار 30 سال

پی ٹی اے کو 5 جی سروس کی فراہمی کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت

پی ٹی اے کو 5 جی سروس کی فراہمی کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان میں 5 جی سروس کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت نے پی ٹی اے کو پالیسی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 3 اور 4 جی کے بعد اب پاکستانی صارفین 5 جی سروس سے بھی مستفید ہوں گے جس کے لئے باقاعدہ طور پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو 5 جی سروس کا فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پی ٹی اے فریم ورک تیار کر کے محدود تجرباتی سروس شروع کرے گی جب کہ اس حوالے سے پاکستان میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ 2018 میں پاکستان 5 جی سروس مہیا کرنے والے دنیا کے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

loading...