اشاعت کے باوقار 30 سال

پی آئی اے کے طیارے سے ری فیول گاڑی ٹکرا گئی

پی آئی اے کے طیارے سے ری فیول گاڑی ٹکرا گئی

ٹورنٹو: کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے تیل بھرنے والی گاڑی ٹکرا گئی جس کے باعث طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان قومی فضائی کمپنی مشہود تاجور کے مطابق ٹورنٹو سے لاہور روانگی کے لیے ایئرپورٹ پر طیارے میں تیل بھرنے کے دوران ری فیول گاڑی جہاز کے انجن سے ٹکرا گئی۔ گاڑی کی ٹکر سے جہاز کو نقصان پہنچا جسے مرمت کے لیے ہینگر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے باعث پی کے 798 پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی ہے اور پرواز رات 9 بجے لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔ طیارے کے مسافروں کو مقامی ہوٹل میں رہائش فراہم کر دی گئی ہے اور زحمت پر ادارہ مسافروں سے معذرت خواہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو واقعے سے آگاہ کر کے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

loading...