اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کروں گا

پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کروں گا

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کروں گا، میرے خلاف کک بیک یا کمیشن لینے پر فیصلہ کیا جاتا تو شرمسار ہو کر گھر چلا جاتا، فیصلہ پاناما پر کرتے اقامہ پر کیوں فیصلہ کیا، چن چن کر ہمارے مخالفین کو جے آئی ٹی کا کا رکن بنایا گیا، یہ انصاف ہے یا انصاف کا خون ہو رہا ہے۔ جمعرات کے روز لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ فیصلہ پاناما پر کرتے اقامہ پر کیوں فیصلہ کیا گیا؟ اقامہ میں فیصلے کی کیا تق بنتی تھی، بیشمار پاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں، چن چن کر مخالفین کو جے آئی ٹی کا کا رکن بنایا گیا، پاکستان میں انصاف کا خون ہو رہا ہے، کچھ نہیں ملا تو اقامے پر فیصلہ دیا گیا، یہ انصاف ہے یا انصاف کا خون ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی، پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کروں گا، 26 اکتوبر سے پہلے ہی وطن واپس جاؤں گا، امید ہے میرے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

loading...