اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

بھارتی تیر اندازی کے کوچ سنیل کمار معطل

بھارتی تیر اندازی کے کوچ سنیل کمار معطل

لندن، کولکتہ: بھارت کی تیر اندازی ٹیم کے مشترکہ کوچ سنیل کمار کو برطانوی ٹیم کی خاتون پلیئر کو زبردستی گلے لگانے پر آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے اے آئی) نے معطل کر دیا، اس واقعے پر انھیں فوری طور پر وطن بھی واپس بھجوا دیا گیا ہے۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سنیل کمار ارجنٹائن میں جاری یوتھ ورلڈ آرچری چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم کے ہمراہ تھے، اے اے آئی کے سیکریٹری جنرل انیل کیمینیائی نے کہا ہے کہ ہمارے کوچ کا برتاؤ قواعد کے منافی تھا لہذا ہم نے انھیں فوری طور پر معطل کر دیا ہے، ہم اس حوالے سے انٹرنیشنل فیڈریشن برطانوی ٹیم سے آنے والی رپورٹس کے بعد اندرونی انکوائری کی جائے گی اور پھر کوچ کے خلاف مزید ایکشن لینے کا فیصلہ ہو گا۔

loading...