اشاعت کے باوقار 30 سال

ماہرہ خان کی نئی فلم ’’ورنہ‘‘ کا پہلا آفیشل ٹریلر لانچ

ماہرہ خان کی نئی فلم ’’ورنہ‘‘ کا پہلا آفیشل ٹریلر لانچ

لاہور: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم ’’ورنہ‘‘ کا پہلا آفیشل ٹریلر لانچ کر دیا گیا فلم کو 11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا فلم ’’بول‘‘ اور ’’خدا کے لئے‘‘ جیسی شہرہ آفاق فلمیں بنانے والے ہدایتکار شعیب منصور کا ایک اور شاہکار ‘‘ورنہ‘‘ تیار ہو گیا جس کا پہلا آفیشل ٹریلر لانچ کر دیا گیا فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے یہ فلم بھی خواتین پر ہونے والے ظلم کے ساتھ سماجی و معاشرتی مسائل پر مبنی ہے، فلم میں وڈیرہ شاہی نظام کو بھی موضوع بنایا گیا ہے جو خواتین کی حق تلفی کرتا ہے۔ فلم کی بقیہ کاسٹ میں اداکار ہارون شاہد، رشید ناز، ضرار خان، نمل کنول اور سلمان شوکت شامل ہیں۔

loading...