اشاعت کے باوقار 30 سال

گاڑی غلط پارک کرنے پر لندن پولیس کا نواز شریف کو جرمانہ

گاڑی غلط پارک کرنے پر لندن پولیس کا نوازشریف کو جرمانہ

لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو اپنے ہی فلیٹس کے باہر غلط گاڑی پارک کرنے پر 65 پاؤنڈ کاجرمانہ ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق زیر مقدمہ مے فیئر اپارٹمنٹس کے باہر غلط گاڑی کھڑی دیکھ کر متعلقہ اہل کار موقع پر پہنچ گئے، یہ مرسڈیز گاڑی شریف فیملی کی ملکیت اور نواز شریف کے زیر استعمال ہے، پولیس نے 65 پاؤنڈ پارکنگ جرمانہ کر دیا جس کا ٹکٹ وائپر میں چھوڑا گیا، یہ جرمانہ اگر 14 دن میں جمع نہ کرایا گیا تو مزید 14 دنوں کے لئے یہ رقم بڑھ کر 130 پانڈ ہو جائے گی ۔سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ نواز شریف کی طبیعت بھی خراب ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں بھی آرام کا مشورہ دیا ۔ یاد رہے کہ پاناما لیکس میں نام آنے کے بعد مے فیئر اپارٹمنٹس کا مقدمہ بھی پاکستان میں زیر سماعت ہے ۔

loading...