اشاعت کے باوقار 30 سال

اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں ہولناک آتش زدگی

اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں ہولناک آتش زدگی

میڈرڈ : اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں ہولناک آتش زدگی سے چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ نے تیز ہواؤں کے باعث شہری علاقوں کا رخ کر لیا ہے ۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے نتیجے میں اب تک 6 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جب کہ آگ پر قابو پانے کے لئے 500 سے زائد فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں تاہم 12 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود خاطر خواہ کامیابی نہیں ہو سکی جب کہ درجنوں فائر فائٹرز کو شہری علاقوں کی طرف آنے والی سڑکوں پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ شہر کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے روکا جا سکے ۔ واضح رہے کہ رواں سال جون میں پرتگال کے جنگلات میں لگی بدترین آگ میں 64 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

loading...