اشاعت کے باوقار 30 سال

انقرہ پیرس کی طرح محفوظ شہر ہے

انقرہ پیرس کی طرح محفوظ شہر ہے

پیرس: ترکی کے نائب وزیر اعظم بکر بوزداع نے کہا ہے کہ ترکی کی سکیورٹی سے متعلق مغرب میں غلط شعور پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر سٹراس برگ میں ایوب سلطان جامع مسجد کے فلاحی مرکز کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جتنا پیرس محفوظ ہے انقرہ بھی اسی قدر محفوظ ہے تاہم ترکی کی سکیورٹی سے متعلق مغرب میں غلط شعور پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ترکی کے یورپی یونین کی رکنیت کے مرحلے سے متعلق بات کرتے ہوئے بوزداع نے کہا کہ ترکی کی حیثیت سے ہم اس مرحلے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

loading...