اشاعت کے باوقار 30 سال

کابل بڑی تباہی سے بچ گیا

کابل بڑی تباہی سے بچ گیا

کابل: افغان دارالحکومت بڑی تباہی سے اُس وقت بچ گیا جب پولیس نے ٹرک سے ڈھائی ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کر لیا۔ افغان پولیس کےمطابق شہرمیں داخل ہونے والے ٹرک کو چیک پوسٹ پر رکنے کا اشارہ کیا گیا، ٹرک ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں ڈھائی ہزار کلو گرام بارودی مواد تھا جو ٹماٹروں کے ڈبوں کے درمیان چھپایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق خفیہ ذرائع سے کابل میں دھماکا خیز مواد منتقل کرنے کی اطلاع تھی جس پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جاتے تو شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ تھا۔

loading...