اشاعت کے باوقار 30 سال

افریقی ملک انگولا میں مسافر طیارہ تباہ

افریقی ملک انگولا میں مسافر طیارہ تباہ

لوآنڈا: افریقی ملک انگولا میں مسافر طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں اس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے کانگو سے انگولا کے دارالحکومت لوآنڈا کے لیے اڑان بھری تو ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کے باعث کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا اور گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار تمام 7 مسافر اور عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے۔ مسافروں میں 2 غیر ملکی بھی شامل تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور فوجی ہیلی کاپٹرز کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے ضروری شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

loading...