اشاعت کے باوقار 30 سال

اغواء کے دوران میری اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

اغواء کے دوران میری اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

اوٹاوہ: پاکستان میں بازیاب کرائے جانے والے افغانستان سے اغوا ہونے والے کینیڈین جوڑے کے شوہر نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کو اغواء کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ان کے بچے کو بھی قتل کر دیا گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی رہائی کے بعد خاندان کے ہمراہ ٹورنٹو پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈین شہری جوشوا بوائل نے کہا ہے کہ یہ اب ان کے اور اہل خانہ کے لئے بہت اہم کہ ایک پرسکون گھر میں رہ کر وہ اپنے بچوں کا مستقبل بنائیں ۔ بوائل کا کہنا تھا کہ احمق لوگوں نے اغواء کے دوران ان کی اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کے ایک بچے کو قتل کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ طالبان سے اپنے ساتھ ظلم کے ازالے خواہاں ہیں ۔

loading...