اشاعت کے باوقار 30 سال

یہودی خاتون آیودرے آذولائے یونیسکو کی آئندہ ڈائریکٹر جنرل منتخب

یہودی خاتون آیودرے آذولائے یونیسکو کی آئندہ ڈائریکٹر جنرل منتخب

نیویارک : یونیسکو نے فرانسیسی یہودی خاتون آیودرے آذولائے کو اپنی آئندہ ڈائریکٹر جنرل منتخب کر لیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے انتخابات کے آخری مرحلے میں آیودرے آذولائے نے قطر کے حماد بن عبدالعزیز الکاواری کو 28 کے مقابلے میں 30 ووٹوں سے شکست دی ہے واضح رہے امریکہ اور اسرائیل کے یونیسکو سے انخلا کے اعلان کے صرف ایک دن بعد یہودی خاتون کو ادارے کی ڈائریکٹر جنرل منتخب کیا گیا ہے ۔

loading...