اشاعت کے باوقار 30 سال

ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“ کی اداکارہ نصرت آراء انتقال کر گئیں

ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“ کی اداکارہ نصرت آراء انتقال کر گئیں

لاہور: بچوں کے مشہور ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“ کی اداکارہ نصرت آراء انتقال کر گئیں، نصرت آراء طویل عرصے سے علیل تھیں، انہیں ایک سال پہلے فالج ہوا تھا ۔خاندانی ذرائع کے مطابق نصرت آراء کی طبیعت گزشتہ تین چار روز سے کافی خراب تھی اور وہ جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ بعداز نماز مغرب ہما بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کی مرکزی مسجد میں ہو گی اور پھر تدفین میانی صاحب قبرستان میں کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ عینک والا جن کے بعد نصرت آراء کو کوئی خاطر خواہ پراجیکٹ نہیں مل سکا جس کی وجہ سے وہ مالی تنگ دستی کا بھی شکار رہیں اور یہاں تک کہ کھانا کھانے کے لیے بھی داتا دربار کے لنگر پر اکتفا کیا لیکن بالآخر ایک روزنامہ اخبار ان کی آواز بنا اور پاکستانیوں اور بیرون ملک مقیم شہریوں نے دل کھول کر ان کی امداد کی ۔ نصرت آراء نے مشہور ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں ”بل بتوڑی “ کا کردار ادا کیا تھا، لاہور ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“ بچوں میں انتہائی مقبول تھا اور اس ڈرامے نے مقبولیت میں انتہا کو چھویا تھا۔

loading...