اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو کا نیا ریکارڈ

دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو کا نیا ریکارڈ

لندن: دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو ’’ڈیس پاسیٹو‘‘ نے ایک اور ریکارڈ بنا لیا اور اس ویڈیو کو صرف 10 ماہ میں 4 سو کروڑ یعنی ’چار ارب‘ بار دیکھ لیا گیا ہے۔ اس گانے نے ہی اس سے پہلے یو ٹیوب پر 300 کروڑ ہٹس کا ریکارڈ بنایا تھا اور اس اسپینش گانے کی ویڈیو کو یو ٹیوب پر 12 جنوری کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ یعنی آج کی تاریخ تک صرف 274 دنوں میں اس گانے کو روزانہ اوسطاََ ڈیڑھ کروڑ بار دیکھا جاتا ہے، اس گانے کو پورٹیکو کے ’’لوئس فونسی‘‘ اور ’’ڈیڈی یانکی‘‘ نے گایا ہے۔ اس ویڈیو کو 2 کروڑ 20 لاکھ لائکس بھی ملے ہیں۔ یو ٹیوب پر دوسرے نمبر پر اب تک موجود ہے ’’فاسٹ اینڈ فیوریس 7‘‘ کا ’’سی یو اگین‘‘۔ اس ویڈیو کو اب تک تقریبا ڈھائی سال کے دوران 3 ارب 15 کروڑ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس ویڈیو کو 6 اپریل 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اس گانے کو 921 دنوں کے دوران اوسطا 34 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’ڈیسپاسیٹو‘‘ کے مقابلے میں اس ویڈیو کو اب تک 1 کروڑ 70 لاکھ لائکس ملے لیکن ’’ڈس لائکس‘‘ کے مقابلے میں یہ ویڈیو ’’ڈیس پاسیٹو‘‘ کو ہرا چکا ہے کیونکہ اس ویڈیو کو اب تک صرف 6 لاکھ سے بھی کم ڈس لائکس ملے ہیں لیکن ڈیس پاسیٹو کو 20 لاکھ لوگوں نے ڈس لائک کیا ہے۔ دنیا بھر میں دھوم مچانے والے سب سے پہلے ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے والا جنوبی کوریا کا ویڈیو ’’گنگنم اسٹائل‘‘ کی رفتار اب بہت کم ہو گئی ہے۔ سب سے پہلے ایک ارب اور پھر دو ارب کا ریکارڈ بنانے والا یہ ویڈیو ابھی تک تین ارب کے اسٹاپ تک نہیں پہنچ سکا، سوا پانچ سال پہلے ریلیز ہونے والے ویڈیو کو اب تک 1916 دنوں میں اوسطاََ 15 لاکھ بار روزانہ دیکھا گیا ہے۔

loading...