اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

برطانوی صحافی مگرمچھ کا شکار بن گیا

برطانوی صحافی مگرمچھ کا شکار بن گیا

کولمبو: سری لنکا میں نامور برطانوی صحافی جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگرمچھ کا شکار بن گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 سالہ پال مکلین سری لنکا میں چھٹیاں گزارنے گیا تھا جہاں جھیل کے کنارے ہاتھ دھونے کے دوران مگرمچھ نے پال کو جھیل میں کھینچ لیا، واقعہ کے مقام پر موجود مچھیرے کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی کو مگرمچھ گھسیٹتا ہوا جھیل میں لے گیا۔ برطانوی صحافی کو جس جگہ مگرمچھ نے نشانا بنایا وہاں مگرمچھوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، مقامی افراد کے مطابق آخری بار انہوں نے صحافی کا ہاتھ جھیل سے باہر لہراتا ہوا دیکھا تھا اور تھوڑی دیر بعد ہاتھ غائب ہو گیا۔ واضح رہے کہ برطانوی صحافی پال مکلین آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم یافتہ ہے اور نامور انگریزی اخبار فائننشل ٹائمز سے وابستہ ہے جب کہ پال نے بریگزیٹ اور یورپی یونین سمیت دیگر مسائل پر رپورٹنگ کی ہے۔

loading...