اشاعت کے باوقار 30 سال

کلثوم نواز کی پہلی کیمو تھراپی کے سیشن کی تیاری

کلثوم نواز کی پہلی کیمو تھراپی کے سیشن کی تیاری

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی برطانیہ میں پہلی کیمو تھراپی کے سیشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے والدین کی تصاویر جاری کی اور چاہنے والوں سے دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیا، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ مریم نواز کی جانب سے ایک اور تصویر بھی جاری کی گئی اور انھوں نے بیماری اور تندرستی میں ایک ساتھ ہونے پر اپنے والدین پر رشک کیا۔ خیال رہے کہ کلثوم نواز کو رواں سال اگست میں لیمفوما کی اس وقت تشخیص ہوئی تھی جب انھیں نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔ کلثوم نواز طبی معائنے کے لیے لندن گئی تھیں جہاں انھیں ابتدائی سطح کا لیمفوما تشخیص ہوا تھا جس کے بعد وہ لندن میں ہی زیر علاج ہیں۔ مریم نواز نے کلثوم نواز کی عدم موجودگی میں قومی اسمبلی کی نشست 120 کی انتخابی مہم چلائی تھی اور کامیابی کے بعد والدہ کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہو گئی تھیں۔

loading...