اشاعت کے باوقار 30 سال

مسلم لیگ کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دے گی

مسلم لیگ کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دے گی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق )کے راہنما و سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف اور مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے صدر شیخ عمر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دے گی ۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے جس سے 3600 میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی سسٹم میں داخل ہو گی اور اس میں موجود پانی کے ذخیرہ سے سارا سال دریاؤں میں پانی دستیاب رہے گا زراعت ترقی کرے گی تو صنعتوں کو خام مال وافر مقدار میں فراہم ہو گا اس منصوبہ سے زراعت و صنعت دونوں ترقی کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماؤں نے مسلم لیگ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ عمر نے کہا کہ کالا باغ ڈیم واپڈا کے قابل عمل اور جلد مکمل ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے جس سے 50 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا جس سے ملک سے بے روزگاری جیسے اہم مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا اور حکومت کو پرائیویٹ پاور پلانٹ سے مہنگی بجلی سے بھی نجات مل جائے گی اور عوام کو سستی بجلی فراہم ہونے سے انہیں ریلیف بھی ملے گا انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے بلکہ اس کی تعمیر کا فوری آغاز کیا جائے تاکہ ملک خوش حالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔

loading...