اشاعت کے باوقار 30 سال

جرمنی کا تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ

جرمنی کا تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ

Location

Islamabad, Pakistan 44000 Islamabad , P
Pakistan
Punjab PK

برلن: جرمنی کی حکومت نے تارکین وطن کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی کی چانسلر اینجلا مارکل حکومتی اتحادی پارٹیوں کی تنقید اور حکومتی اتحادی جماعت سی ڈی یو اور سی ایس یو کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد جرمنی میں تارکین وطن اور سیاسی پناہ لینے والوں کی تعداد کو محدود کر کے سالانہ 2 لاکھ کرنے پر راضی ہو گئی ہیں اس سے قبل جرمن چانسلر ایسی کسی تعداد پر راضی نہیں تھیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر سے اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جرمنی انسانی ہمدردی کے تحت تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو پناہ دے گا لیکن یہ تعداد 2 لاکھ سالانہ سے تجاوز نہیں کرے گی۔ اس سے قبل 2015 میں جرمن چانسلر نے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو جرمنی آنے کی اجازت دی تھی تو دنیا بھر سے 10 لاکھ کے قریب پناہ گزینوں نے جرمنی کا رخ کر لیا تھا جس کے باعث سماجی فلاحی بہبود کے نظام پر اثر پڑا اور جرمن سوسائٹی میں تارکین وطن کے خلاف جذبات میں بھی اضافہ ہوا۔

loading...