اشاعت کے باوقار 30 سال

موبائل فون میسیج سے فراڈ کا چونکا دینے والا واقعہ

موبائل فون میسیج سے فراڈ کا چونکا دینے والا واقعہ

ایک عورت کا پرس چوری ہو گیا- اس کے پرس میں موبائل، پیسے، بینک کا اے ٹی ایم کارڈ سب کچھ تها- اس عورت نے گهنٹے بھر کی تگ و دو کے بعد اپنی دوست کے موبائل سے اپنے شوہر کو کال کی اور بتایا کہ اس کا پرس چوری ہو چکا ہے- شوہر نے گھبرا کر جواب دیا کہ ابھی آدھا گهنٹہ پہلے تمھارا مجھے میسج آیا تھا کہ تم اے ٹی ایم کارڈ کا پن نمبر بھول گئی ہوں میں نے جواب میں تمهیں پن نمبر میسج کر دیا- بیوی روتے ہوئے کہنے لگی وہ میں نہیں چور تها، جلدی سے بینک پہنچیں اور اے ٹی ایم کارڈ چوری کی رپورٹ درج کرائیں- دونوں بھاگم بھاگ بینک پہنچے اور کارڈ چوری کی رپورٹ کرائی- بینک نے جواب دیا کہ ان کے اکاؤنٹ کریڈٹ کارڈ سے کسی نے سنار کی دکان سے بہت سا سونا خرید لیا ہے- پولیس کے ذریعے وہ لوگ سنار کی دکان پر پہنچے تو معلوم ہوا دو لڑکوں نے ان کے کارڈ سے بھاری مقدار میں سونا خریدا اور چلے گئے-
اس واقعے سے یہ سبق ملتا ہے کہ اگر آپ کو کوئی آپ کا گھر والا یا قریبی دوست میسج کر کے ایسی حساس معلومات کا پوچھے تو اس کو میسج سے جواب دینے کی بجائے کال کر کے معلومات فراہم کیجئے- اسی طرح اگر اچانک کسی دوست کا میسج آئے کہ فلاں جگہ فورا پہنچو تو اس کو لازمی کال کر کے کنفرم کریں کہ میسج بھیجنے والا آپ کا دوست ہی ہے-

loading...