اشاعت کے باوقار 30 سال

پی او ایل نے پنجاب میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا

پی او ایل نے پنجاب میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا

فیصل آباد: پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی اوایل) نے اخلاص بلاک میں تیل اورگیس کا بڑاذخیرہ دریافت کیا ہے، یہ گزشتہ 5سال میں پنجاب میں تیل اورگیس کی بہت بڑی دریافت ہے، شمالی پوٹھوہارضلع اٹک میں جنڈیال کا کنواں اسلام آباد سے تقریبا 83 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔اس میں پی او ایل 80 فیصد اوراٹک آئل کمپنی 20 فیصد حصے کی مالک ہے، یہ بلاک مشکل مگر اچھے علاقے میں واقع ہے جس کے اردگرد بہت سی آئل فیلڈز ہیں، انتہائی گہرے دریافتی جنڈیال۔1 کنویں کا پلان تھری ڈی سیسمک کے بعد شروع کیا گیا، یہ کنواں 18ہزار 497 فٹ کی مکمل گہرائی تک کھودا گیا تاکہ ایوثین اورپلیوثین کے کاربونیٹ ریزروائر کوٹیسٹ کیا جائے، ٹیسٹنگ کے دوران اچھی مقدار میں تیل وگیس دریافت ہوئے، چوک سائز 40/64 انچ اورکنویں کے بہاو4 کا دباو4 پی ایس ا?ئی 3768پرتیل کی یومیہ پیداوار 2520 بیرل اور گیس کی پیداوار21ملین کیوبک فٹ ہے جبکہ چوک سائز32/64 انچ اورکنویں کے بہاو4 کا دباو4 پی ایس آئی 5364پر تیل کی یومیہ پیداوار2160 بیرل اورگیس کی پیداوار 19ملین کیوبک فٹ اورچوک سائز28/64 انچ اورکنویں کے بہاو4 کادباو4 پی ایس ا?ئی 6290پر تیل کی یومیہ پیداوار1630بیرل اورگیس کی پیداوار16.5ملین کیوبک فٹ ہے۔

loading...