اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

روس: مسافر بس ٹرین کی زد میں آ گئی، 16 افراد ہلاک

روس: مسافر بس ٹرین کی زد میں آ گئی، 16 افراد ہلاک

ماسکو: روس میں مسافر بس ٹرین کی زد میں آنے کے باعث 16 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرقی علاقے میں مسافر بس ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ قزاقستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بس میں سوار دونوں ڈرائیوروں کا تعلق قزاقستان سے ہے جب کہ بس میں 55 ازبک مسافر سوار تھے، روسی حکام کا کہنا ہے کہ بس ریلوے ٹریک کراس کر رہی تھی کہ اسی دوران بند ہو گئی جس پر ڈرائیور نے چیخنا شروع کر دیا جب کہ 34 مسافر اسی دوران بس سے اترے اور دھکا لگانا شروع کر دیا تاہم اسی دوران ریل گاڑی نے بس کو ٹکر مار دی۔ روسی حکام کا کہنا ہے حادثہ میں ٹرین کی کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔