اشاعت کے باوقار 30 سال

سعودی عرب نے دنیا کا خطرناک ترین طیارہ شکن نظام خرید لیا

سعودی عرب نے دنیا کا خطرناک ترین طیارہ شکن نظام خرید لیا

ماسکو: سعودی عرب نے روس سے دنیا کا خطرناک ترین طیارہ شکن نظام خرید لیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے تاریخی دورہ روس کے دوران دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کے کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے جن میں دنیا کا طاقتورترین اور سب سے خطرناک فضائی دفاعی نظام (ایئر ڈیفنس سسٹم) ’’ایس 400‘‘ سرفہرست ہے۔ سابق سوویت یونین کے زمانے میں بنایا گیا یہ فضائی دفاعی نظام اس لحاظ سے بہت اہم ہے کیونکہ یہ ہر طرح کے حملہ آور طیاروں کو 400 کلومیٹر فاصلے پر ہی دورانِ پرواز تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چاہے وہ 185 کلومیٹر جیسی غیرمعمولی بلندی پر محوِ پرواز کیوں نہ ہوں۔ دنیا کے کسی بھی ملک کے پاس اس ایئر ڈیفنس سسٹم کا کوئی توڑ نہیں اور جدید ترین لڑاکا طیارے بھی اس سے نہیں بچ سکتے۔ علاوہ ازیں ایس 400 سسٹم اس لیے بھی مغربی ممالک کے لیے خوف کی علامت ہے کیونکہ یہ بیک وقت 80 اہدف تک کو نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ یہ اپنے ہدف کی تباہی کو یقینی بنانے کے لیے اس پر یکے بعد دیگر دو میزائل داغتا ہے۔

loading...