اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ایئر مارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

ایئرمارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

اسلام آباد: ایئرمارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقررکردیا گیا ہے،ایئرمارشل فاروق حبیب نے ڈی پی برانچ میں جون 1982 میں کمیشن حاصل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کا نائب سربراہ ایئرمارشل فاروق حبیب کو مقررکردیاگیاہے۔فاروق حبیب ایئروار کالج ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔آپ نے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں۔ایئرمارشل فاروق حبیب نے کمانڈنٹ ایئروارکالج فیصل آبادتعینات رہے۔ فاروق حبیب کوستارہ امتیاز ملٹری اور ہلال امتیازملٹری سے بھی نوازاجا چکا ہے۔ایئرمارشل فاروق حبیب نے سعودی عرب میں سپرمشتاق کی کمان بھی سنبھالی تھی۔ایئرمارشل فاروق حبیب ڈپٹی چیف آف ایئرسٹاف ٹریننگ ،ڈائریکٹرآپریشنز ،اسسٹنٹ ایئرسٹاف سیفٹی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

loading...