اشاعت کے باوقار 30 سال

مصر نے ھیفا وہبی کو کام سے روک دیا

مصر نے ھیفا وہبی کو کام سے روک دیا

قاہرہ : مصر نے نامور لبنانی گلوکارہ اور اداکارہ ھیفا وہبی کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے سینما ایکٹنگ سنڈیکیٹ اور سینما میں کام کرنے والوں کی یونین نے ایک مصری پروڈیوسر محمد السبکی کے ساتھ اختلافات کے بعد ھیفا وہبی کومصر میں کام کرنے روک دیا۔اس کے علاوہ ھیفا کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ السبکی سے لی ہوئی ایڈوانس رقم 40ہزار ڈالر اور زر ہرجانہ 70لاکھ مصری پاؤنڈ بھی ادا کریں۔یاد رہے کہ پروڈیوسر السبکی نے ھیفا وہبی کو اپنی فلم ڈیزل کیلئے سائن کیا تھا لیکن شوٹنگ کے ایام میں اداکارہ نے بطور مہمان اداکارہ ایک اور فلم میں کام کو ترجیح دی جس کی وجہ سے السبکی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

loading...