اشاعت کے باوقار 30 سال

مجھے لگتا تھا میں دوبارہ ڈپریشن میں مبتلا ہو جاؤں گی

مجھے لگتا تھا میں دوبارہ ڈپریشن میں مبتلا ہو جاؤں گی

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ دپیکا کو فلم "پدماوتی" نے ڈپریشن میں مبتلا کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے دپیکا نے کہا فلم "پدماوتی" کی شوٹنگ نے مجھے ڈپریشن میں مبتلا کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا فلم میں خود سوزی کے سین نے میرے دماغ پر بہت گہرے اثرات مرتب کئے تھے۔ دپیکا نے کہا کہ ڈپرشن کا دور میرے ماضی کا سب سے مشکل ترین دور تھا۔ مجھے اکثر ایسا لگتا تھا کہ میں دوبارہ ڈپریشن میں مبتلا ہو جاؤں گی۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں ابھی تک ڈپریشن سے جنگ لڑ رہی ہوں اور مجھے نہیں لگتا کہ میں پوری طرح ڈپریشن سے نکل پائی ہوں۔ دپیکا نے کہا کہ ہو سکتا ہے لوگ مجھے اب فلموں میں کاسٹ کرنے سے ڈریں گیونکہ ان کو لگے گا کہ میں ڈپریشن کی وجہ سے فلموں میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پاؤں گی۔