اشاعت کے باوقار 30 سال

رومان رئیس کا اننگ میں بہترین انفرادی باؤلنگ کا ریکارڈ

رومان رئیس کا اننگ میں بہترین انفرادی باؤلنگ کا ریکارڈ

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بالر رومان رئیس نے قائد اعظم ٹرافی کے مقابلے میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے لئے اننگ میں بہترین انفرادی باؤلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ 25سالہ رومان رئیس نے قائد اعظم ٹرافی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے لاہور وہائٹس کے خلاف دوسری اننگز میں 25 رنز دے کر 9 کھلاڑی آؤٹ کیے ، اس سے قبل یونائیٹڈ بینک کے احتشام الدین نے مسلم کمرشل بینک کے خلاف 124 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ رومان رئیس کی یہ کارکردگی ملکی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں کسی باؤلر کی جانب سے اننگ میں کی گئی چھٹی ، کسی ڈیپارٹمنٹ اور لاہور میں کھیلے گئے فرسٹ کلاس میچز کی دوسری بہترین کاوش ہے۔

loading...