اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق ڈے نائٹ میچ شام 4 بجے شروع ہو گا۔قومی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ سری لنکا کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخر زمان، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس، جنید خان، حارث سہیل اور امام الحق شامل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے اظہر علی کو فٹنس مسائل کی وجہ سے آرام دیتے ہوئے ٹیم میں امام الحق کو شامل کیا گیا ہے جو چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔ نوجوان کرکٹر امام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔